حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں کہ کسی سامنے اگر جن (خوفناک شکل میں)آجائے تو وہ اس سے منہ نہ موڑے بلکہ اس کی طرف نظریں ٹکا دے کیوں کہ جتنا انسان جنات سے ڈرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ جنات انسانوں سے ڈرتے ہیں اگر کوئی ان کی طرف توجہ نہ کرے تو پھر وہ اس پر غالب آجاتے ہیں اور زیادہ تنگ کرتے ہیں اور اگر اس کی آنکھ سے آنکھ ملا لو تو بھاگ جائے گا۔

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کے شاگرد مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب مجھے ایک خوفناک شکل نظر آئی تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول یاد آیا میں نے اس کو کوئی اہمیت نہ دی اور چلتا رہا چناہ وہ مجھ سے (ڈر کر) بھاگ گیا۔

(کتاب العظمۃ ابو الشیخ، تاریخ جنات و شیاطین :276)

Please follow and like us:
0